پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو میسج ہے کہ ظلم کیخلاف کھڑے ہوجائیں ، پرویز الہیٰ

پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو میسج ہے کہ ظلم کیخلاف کھڑے ہوجائیں ، پرویز الہیٰ
لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ میرا پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو میسج ہے کہ ظلم کیخلاف کھڑے ہوجائیں۔ ضلع کچہری میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے معاملہ پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ محفوظ فیصلہ سنائے جانے سے پہلے اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو تحویل میں لیکر عدالت کے کمرے سے باہر آ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی ورکرز کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہو جائیں ۔ ہم حق سچ کی آواز بلند کر رہے ہیں ، سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو جائیں ۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم فوج کے حق میں ہیں ۔ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ ملک کو آگے کیسے لیکر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے مقدمہ کون بنا رہا ہے، بات سنو ، ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں اور حکمت عملی بنائیں۔فوج ہمارا ادارہ ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جتنے مرضی کیس بنا لیں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ہم نہیں چاہتے ہماری وجہ سے فوج کو نقصان ہو۔ بعد ازاں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر پنجاب پہنچا دیا گیا، پرویز الہی کو بکتر بند گاڑی میں اینٹی کرپشن کے آفس لایا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔