پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم "عمروعیار" عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیلئے تیار

پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم \
کیپشن: Pakistan's first science fiction film "Umar Uiyar" is ready for release on Eid-ul-Adha

ویب ڈیسک: معروف اداکار عثمان مختار اور ثنا نواز کی نئی فلم "عمرو عیار اے نیو بیگننگ" کی کاسٹ نے میڈیا ٹاک کی ہے۔ جس میں فلم ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی کاسٹ میں عثمان مختار، علی کاظمی، فرحان طاہر، سیمی، دانیال راحیل ، ثنا نواز نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں اور اس کو کامیاب بنائیں۔ 

اداکار عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میرا کردار امر کا ہے امر عیار ہے یہ کہانی امر کے گرد گھومتی ہے کہ اسے کیسے پتہ چلتا ہے کہ وہ عمرو عیار ہے۔ یہ پہلی ساؤتھ ایشیئن فلم ہے۔ جس کا ٹریلر ونڈرکون پر گیا ہے جو کہ خوشی کی بات ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں سب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،خوش قسمت ہوں کےاس فلم میں کام کا موقع ملا۔ 

اداکار علی کاظمی کا کہنا تھا کہ اس فلم کا میجک یہ ہے کہ یہ فلم ایک کردار کے گرد نہیں ہے بلکہ ٹیم ورک ہے جو پہلی بار پاکستان میں سائنس فکشن فلم ہے فلم سے پہلے ایک ساتھ سٹنٹ ٹریننگ بھی کی۔ عمرو عیار کی کہانی ہمارے خون میں رچی ہوئی ہے۔ 

ہالی وڈ اداکار فرحان طاہر کا کہنا تھا کہ کہانی کو نئی نسل میں شئیر کرنا لازمی ہے۔ ہمیں اپنے کام کو سراہنا چاہیے نہ کہ دوسروں کو سراہا جائے۔ ایسا کام اس سے پہلے کم ہوا ہے۔ "لکا" ایسا کردار ہے جو جنونی حد تک عیاروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ لوگوں سے کہوں گا کہ اس فلم کو دیکھیں وہ لوگ جو گلہ کرتے تھے پاکستان میں ایسی فلمیں نہیں بنتی اب ان پر ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کو دیکھیں۔ عمرو عیار پر کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پر فلم بنے گی۔ 

اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ بچوں کو بتانا ہوگا کہ ہمارا سپر ہیرو عمروعیار ہے تاکہ وہ بھی سپائیڈرمین سے باہر نکلیں۔ عمرو عیار کی کہانی میں لڑائی ہے لیکن اس میں جدت ہے اور اس میں فینٹسی ہے جو بچوں کو اچھی لگے گی۔ 

میرا کردار فرحانہ کا ہے ہمارے ہاں ایکشن فلم صرف ایک بنی ہے۔ عمرو عیار میں اسپیشل فیکٹس ان ہاؤس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فلم کو دیکھیں اس کو ایویلیوایٹ کریں۔ فلم عیدالاضحی کے موقع پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Watch Live Public News