مارگلہ  کی پہاڑیوں  پر آگ لگانے میں ملوث  ملزمان گرفتار

مارگلہ  کی پہاڑیوں  پر آگ لگانے میں ملوث  ملزمان گرفتار

(ویب ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انوئرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے  بڑی کارروائی کرتے  ہوئے مارگلہ  کی پہاڑیوں  پر آگ لگانے میں ملوث  ملزمان گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق    جہانزیب،عابد حسین اور حسین بخش کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ مارگلہ پولیس نے کلنجر گاؤں سے گرفتار افراد سے تفتیش مکمل کر لی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  تینوں ملزمان کا تعلق راجن پور سے ہے۔تینوں افراد شہد اکٹھا کرنے کی غرض سے مارگلہ ہلز جاتے تھے۔ مارگلہ ہلز پر چھوٹی مکھی کے شہد کے گچھے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  تینوں افراد مکھیوں کو بھگانے کے لئے آگ اور دھوئیں کا استعمال کرتے تھے۔ شہد اکٹھا کرنے کے لئے فیصل مسجد کے عقب میں یہ کام کیا جاتا تھا۔

پولیس کی جانب سے  تینوں ملزمان کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

Watch Live Public News