وزیر اعظم ہفتہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے

وزیر اعظم ہفتہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے
اسلام آباد (پبلک نیوز) صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ٗ وزیر اعظم ہفتے کے روز اراکین قومی ا سمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گےتفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 91 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدرمملکت کو ارسال کردی۔ جس پر صدر مملکت نے ہفتہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جہاں پر دوپہر تقریباً سوا بارہ بجے وزیر اعظم عمران خان اراکین قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے اراکین قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔خیبر پختونخواہ سے اراکین قومی ا سمبلی کا ہنگا می اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم خیبر پختونخواہ کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔