عہدہ یا کرسی عزیز ہوتی تواین آر او دے دیتا: وزیر اعظم

عہدہ یا کرسی عزیز ہوتی تواین آر او دے دیتا: وزیر اعظم
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40سال سےسینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے۔ سینیٹ میں ملک کی لیڈرشپ آتی ہے۔ ان ہی میں سے وزیر اور وزیراعظم بنتے ہیں۔ قوم سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پرقوم سےبات کرناچاہتاہوں۔ ہماری جمہوریت کےساتھ مذاق ہورہاہے۔ ممبران پیسہ لےکرووٹ دےرہےہیں،یہ کیسی جمہوریت ہے۔ جس طرح کاالیکشن ہواملکی مسائل عوام کی سمجھ میں آجائیں گے۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے چارٹرآف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹنگ پراتفاق کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نےپیسےلینےوالے20ممبران کوپارٹی سےنکالا۔ جج صاحبان نےبھی کہاسینیٹ میں پیسہ چلتاہے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی نے خود کہا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ ان کوخوف تھااب میں ان کےکرپشن کیسزپرآگےبڑھوں گا۔ یہ کیسزپرانےہیں،ہم نےنہیں بنائے۔ کہاتھااحتساب ہوگاتوسب اکٹھےہوجائیں گے۔ انہوں نےپوری کوشش کی میں این آراودےدوں۔ سابق دورمیں پاکستان کوگرےلسٹ میں ڈالاگیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔