اشنا شاہ کی ولیمے کی تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اشنا شاہ کی ولیمے کی تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ، ولیمے کے روز دلہن بنی اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ اداکارہ اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی تھی ۔ آج اشنا شاہ کا ولیمہ اسلام آباد میں ہوا ہے ۔ ولیمے کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن بنی اشنا شاہ کو گالف کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشنا کے شوہر حمزہ امین پروفیشنل گالفر ہیں ، جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے ۔ حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔