ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری نےقومی اسمبلی اجلاس میں احتجاجی ارکان کو کارٹونز کہہ دیا،سنی اتحاد کونسل کے اراکین غصے میں آگئے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے الفاظ حذف کرنے کی درخواست کی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو الفاظ حذف کرنا ہوں گے میں کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے الفاظ اسمبلی کارروائی سے حذف کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیئے تھے۔
اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔