ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے ارکان نے بیرسٹر گوہر کی تقریر کے دوران احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جس مقصد کے لیے آئے ہیں وہ پورا کریں یا دنیا کو تماشا دکھائیں،اگر کسی کے لیڈر کے بارے میں غلط بات کریں گے تو آپ کی قیادت کو بھی کوئی نہیں بخشے گا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنے دوستوں کو طریقہ اور سلیقہ سکھائیں،ایسے ہی رہا تو یہ کمپنی چلتی نظر نہیں آ رہی۔
نام کیساتھ بھٹو کا لفظ لگا کے بھٹو نہیں بنا جاتا، بھٹو کی سیاست کب کی جا چکی ہے،کیا پیپلز پارٹی میں کوئی بھی اور بندہ نہیں صدارت کیلئے؟ یہاں عمران خان کا کوئی بھانجہ بھتیجہ نہیں بیٹھا لیکن وہ ہمیں جان سے پیارے ہیں، عمران خان نیازی عوامی سیاست پر یقین رکھتا ہے پاور شئرنگ پر نہیں… pic.twitter.com/2JfoyklCxY
— Public News (@PublicNews_Com) March 4, 2024