رمضان 2024: یو اے ای کا نجی شعبے کیلئے کام کے اوقات کم کرنے کا اعلان

رمضان 2024: یو اے ای کا نجی شعبے کیلئے کام کے اوقات کم کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک )   رمضان 2024 کی آمد پر   متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے لیے کام کے اوقات کم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس جاری   شیڈول کے بعد کام کرنے والے کسی بھی اضافی گھنٹے کو اوور ٹائم سمجھا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات نے رمضان کے مقدس مہینے میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے کام کے اوقات کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) نے کہا کہ اسلامی مقدس مہینے کے دوران کام کے اوقات کی میں دو گھنٹوں کی کمی کی جائے گی۔

امارات میں نجی شعبے کے ملازمین عام طور پر روزانہ آٹھ سے نو گھنٹے کام کرتے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران اس میں  دو گھنٹے کی کمی کر دی جائے گی۔ اس   شیڈول سے آگے کام کرنے والے کسی بھی اضافی گھنٹے کو اوور ٹائم سمجھا جائے گا اور ملازمین کو  اضافی معاوضہ ملے گا۔

دبئی اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ (IACAD) کے شائع کردہ ہجری کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ 2024 بروز منگل سے ہوگا۔

کام کے اوقات کا اطلاق روزہ دار اور روزہ نہ رکھنے والے دونوں ملازمین پر ہوتا ہے،  تاکہ  اس مقدس مہینے کے دوران روحانی سرگرمیوں  میں شرکت  کیلئے انکو سہولت دی جا سکے۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے وفاقی حکام کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران سرکاری اوقات کار مقرر کرنے کا سرکلر جاری کیا تھا۔

رمضان المبارک  میں تمام وزارتیں اور وفاقی ایجنسیاں پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کرتی نظر آئیں گی۔ جمعہ کے دن، کام کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News