شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں  مان گئے انہیں اپوزیشن لیڈر چن لیا گیا ، یاسمین راشد

شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں  مان گئے انہیں اپوزیشن لیڈر چن لیا گیا ، یاسمین راشد

(ویب ڈیسک ) ڈاکٹر یاسمین راشد نے   کہا کہ شہبازشریف کو مبارک ہو وہ خود ہی اسمبلی میں  مان گئے انہیں اپوزیشن لیڈر چن لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد  نے  غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  شہبا شریف کو مبارک ہو وہ خود ہی اسمبلی میں  مان گئے انہیں اپوزیشن لیڈر چن لیا گیا ہے،ان کی زبان نہیں پھسلی انکے منہ سے حقیقت بیان ہوئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  ساڈی گل مک گئی اے ، گل وڈ گئی اے مختاریا تک سفر ہے، عوام نے 8 فروری کو گھروں سے نکل کر بتایا ہے تہاڈی گل مک گئی ہے، ہماری خواتین کی مخصوس نشستیں  مانگنے والوں مرد بنو ۔ آپکی ایس اوچھی حرکتیں دیکھ کر دل سے نکلتا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے آج بڑی سرکار کے ٹکرے پر حکومت بنا رہے ہیں، یہ لنگڑی لولی حکومت جس کی بنیاد عوام کی مرضی کے خلاف ہے یہ کیا خاک چلے گی، پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اسکی صبر کو مت آزمائیں۔

سابق صوبائی وزیر صحت نے  کہا کہ  صحت کارڈ کے حوالے سے مریم نواز شریف نے جھوٹ بولا ہیں، صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کامیاب منصوبہ تھا، انشورنس کمپنیوں کے ذریعے ہسپتالوں کو ادائیگی ہورہی ہیں،  میرے دور میں سرکاری ہسپتالوں میں  دس ارب روپے آمدن حاصل کی۔

Watch Live Public News