(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی قیادت نے دوسری بار وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلح افواج کے سربراہان نے ایوان صدر میں ملاقات کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی قیادت نے دوسری بار وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عسکری قیادت کی نیک خواہشات اور مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
ذرائع یہ بتایا کہ ملاقات تیس منٹ سے زائد جاری رہی جس میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد عسکری قیادت ایوان صدر سے روانہ ہوگئی۔