ممبئی ( ویب ڈیسک ) پالیسی گائیڈ لائنز کی مسلسل خلاف ورزی پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا اکائونٹ سسپنڈ کر دیا ٗ اداکارہ نے ٹویٹر پر بھارتی مغربی بنگال میں ہونے والے انتخاب کے موقع پر نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ مسلسل مودی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اکثر اپنی ٹویٹس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ٗ وہ کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی تنقید کا سب کو نشانہ بناتی ہیں لیکن اب آزادی اظہار رائے سوشل میڈیا کی پالیسی گائیڈ لائنز سے ٹکرا گیا اور کنگنا کا ٹویٹر اکائونٹ معطل کر دیا گیا۔کنگنا نے بھارتی مغربی بنگال میں ہونے والے مبینہ تشدد پر شدید تنقید کی اور انتخابی نتائج کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ٗ اس سے قبل انہوں نے مودی کی حکومت کو اس وقت شدید تنقید کی نشانہ بنایا جب مصنوعی آکسیجن کی تیاری پر انہیں برا محسوس ہوا تھا۔کنگنا نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنانے میں مصروف ہے ٗ آکسیجن سلنڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں ٗ کنگنا کا موقف تھا کہ ہم کس طرح سے اس آکسیجن کا بدلہ دے سکتے ہیں جو زبردستی ماحول سے کشید کی جا رہی ہے۔