جدہ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے اہم ترین دورہ سعودی عرب سے قبل ہی بہت بڑی خوشحبری آگئی ٗ سعودی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی قیدی جلد پاکستان پہنچیں گے ٗ پاکستانی کمیونٹی کیلئے بہت اہم اقدامات کا امکان ۔سعودی عرب میں پا کستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم کے اہم دورہ سعو دی عرب کے موقع پر تین اہم شعبوں یعنی میڈیا ٗ پاکستانی کمیونٹی اور معاشی معاونت کے بارے اہم یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گا ٗ وزیر اعظم اپنے دورہ پر ان خوشحبریوں سے پاکستانیوں کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر جو ملاقاتیں ہوں گی ان کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے کام میں تیزی آئے گی اور جلد سینکڑوں قیدی رہا ہو کر پاکستان پہنچ جائیں گے ٗ موجودہ نظام کی تبدیلی کیلئے اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں ٗ اس میں ٹیکنالوجی کو شامل کیا جائے گا۔پاکستانی سفیر نے بتایا کہ سفارتخانے میں ایک ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے ٗ جس کے تحت 24 گھنٹے پاکستانیوں کمیونٹی کسی بھی مسئلے کیلئے رابطہ کر سکے گی ٗ اور مسائل سن کر ان کے حل کرنے کیلئے مدد کی جائے گی۔