الیکشن کمیشن کااین اے249کراچی ضمنی الیکشن کی دوبارہ گنتی کرانےکاحکم،مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور،محفوظ فیصلہ سنادیاگیا،6مئی کودوبارہ گنتی ہوگی،تمام فریقین کوریٹرننگ افسرکےدفترپہنچنےکاحکم۔الیکشن کمیشن نےدلائل سننےکےبعدفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،قیدیوں کی سزامیں90روز کمی کی منظوری دےدی گئی،کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی،سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورکاجائزہ۔آرمی چیف کاسابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس،سپہ سالار نے مرحوم کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی،لواحقین سے اظہارہمدردی کیا۔حکومت سی پیک منصوبوں کوبروقت مکمل کرنےکیلئےمتحرک ہے،انفراسٹرکچربہتر ہونےسےروزگارکےمواقع بڑھیں گے،سکھر،حیدرآبادموٹروےپرجلدکام شروع ہو جائےگا،عاصم سلیم باجوہ۔ملک میں کرونا کے باعث اموات میں ایک بار پھر اضافہ، تیسری لہر ایک روز میں مزید 161 افراد کی جان لے گئی، ایک ماہ بعد 4 ہزار سے کم کیسز رپورٹ، 3 ہزار 377 افراد میں وائرس کی تصدیق، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.9 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہو گئی، 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک۔