اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزارت داخلہ نے لینڈ بارڈر میجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کا نوٹیفیکشن کر دیا۔ نظر ثانی شدہ پالیسی 5 سے 20 مئی تک لاگو رہے گی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پالیسی کا کارگو، دو طرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تمام بارڈر ٹرمینلز ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ بارڈر ٹرمینلز پر عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ٹیسٹگ پروٹوکول کے ساتھ ٹریفک کو کنٹرول کیا جاسکے۔
این سی او سی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا 18 مئی کو دوبارہ جائزہ لے گی۔ 5 مئی شام 6 بجے سے پیدل افراد کے زمینی راستوں سے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ افغانستان اور ایران میں موجود پاکستانی وطن واپس آ سکیں گے۔ انتہائی ایمرجنسی میڈیکل صورتحال یا افغان شہریوں کے جنازہ پر پابندی نہیں ہو گی۔ پاکستان سے باہر پیدل واپس جانے والوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔