’عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا‘

’عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا‘

جتوئی ( پبلک نیوز) آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والی خاتون کو قتل کیا گیا تھا یا اس نے خودکشی کی، معاملہ اہم موڑ میں داخل ہو گیا۔

تھانہ جتوئی کے نواحی علاقہ میں خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ جتوئی کے نواحی علاقہ میں خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

خاتون کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، گھریلو ناچاکی کے باعث خاتون اپنے میکے دو ماہ تک رہی۔ شوہر جسے صلح کرنے کے بعد سسرال لے آیا۔ کچھ روز قبل خاتون کے آگ سے جھلسنے کی اطلاع دی گئی۔ جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ورثاء نے الزام عائد کیا کہ سسرالیوں نے عید کے کپڑے مانگنے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شوہر ساس اور دیور کے خلاف تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔