عید پر کمائی، بیکری مالکان نے کاؤنٹرز میں جوتے سجا دیئے

عید پر کمائی، بیکری مالکان نے کاؤنٹرز میں جوتے سجا دیئے

ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف طرز کا لاک ڈاؤن کا نافذ ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران تمام تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تاہم این سی او سی کا کہنا تھا کہ اس دوران غذائی اجناس، سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل اسٹور، پیٹرول پمپس اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔ بیکریاں کھلی رکھنے کے اعلان کا سنتے ہی پاکستانی بیکری مالکان کو کاروبار کرنے کا ایک انوکھا طریقہ بھی سوجھ گیا۔ انھوں نے اس حوالے سے پیش بندی کرتے ہوئے بیکریوں میں جوتے رکھنا شروع کر دیئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیکری میں موجود دیگر کھانے والے چیزوں کے ساتھ ایک ایسا کاؤنٹر بھی موجود ہے جس میں جوتے سجا کر رکھے گئے ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک غیر مناسب طریقہ ہے کہ وہ کاؤنٹر جس میں کھانے پینے کی چیزیں رکھی جانی چاہئیں، اس میں جوتے رکھے گئے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس تصویر کاؤنٹر کے اوپر کھانے والی پینے والی چیزیں رکھی گئی ہیں، ساتھ موجود دیگر کاؤنٹرز میں بھی کھانے پینے کی چیزیں ہیں جبکہ پچھلی جانب بھی اشیائے خورونوش ہیں لیکن کاؤنٹر کے اندر جوتے ہیں۔ یہ کمائی کا اچھا ذریعہ تو ہو سکتا ہے لیکن کھانے پینے والی جگہ پر ایسا عمل نہ قابلِ قبول و ناقابلِ برداشت ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عید کی آمد آمد اب جوتے آپ کو بیکری پر ملا کریں گے۔ ہماری عوام کے کام دیکھو لاک ڈاون میں جوتے کی دوکانوں پر پابندی ہے اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیکرے والے نے بیکری آئٹم کے ساتھ جوتے بھی رکھ لئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔