بابراعوان نے چیف جسٹس سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیںے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔ یہ ملک میں انارکی پھیلانے، نظام عدل کو بے توقیر کرنے اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طبیعت ناسازہونے پرشوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں چلنے پھرنے میں احتیاط کی ہدایت کی تھی ۔ ڈاکٹرزکی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان ٹانگ پر وزن ڈالنے سے احتیاط کریں، ان کی ٹانگ کا جلد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا ۔عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی معتبر اطلاع ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد، انہیں غیرقانونی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ یہ ملک میں انارکی پھیلانے، نظام عدل کو بے توقیر کرنے اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) May 3, 2023
بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی معتبر اطلاع ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنے ٹویٹ میں بابر اعوان نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی معتبر اطلاع ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد، انہیں غیرقانونی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔