پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آج پیشی سے پہلے یا بعد میں قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کسی بھی طرح راستے سے ہٹانے کا پلان بنا ہوا ہے ۔ آج عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=mU7dbskaWnA انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں سازش کرنے والے کرداروں کا ذکر کر چکے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر 4 ماہ پہلے کوئی مقدمہ نہیں تھا آج 140 مقدمات ہوچکے ہیں ۔ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات انتقامی کارروائیوں پر مبنی ہے ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی ۔ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں متوقع پیشی پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے پیشِ نظر عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی پر تمام اجتماعات پر پابندی ہوگی جب کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 پروجیکٹ موڑ اور عون رضوی روڈ پر ڈائیورژن ہوگی ۔