عون چوہدری کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت مل گئی

عون چوہدری کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نصر من اللہ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے اور درخواست گزارکی جانب سے عون چوہدری کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست کو بھی منظور کرلیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد عون چوہدری آئندہ سماعت پر اپنا بیان قلمبند کروائیں گے ۔

کیس کا پس منظر اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس میں عون چوہدری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نےعون چوہدری کا بیان قلمبند کروانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر وکیل رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ درخواست گزار مزید گواہان کا عدالت میں بیان قلمبند کراناچاہتا ہے، عون چوہدری سابق وزیر اعظم عمران خان کےنکاح میں بطورگواہ شامل تھے، وہ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونا چاہتے تھے لہٰذا عدالت عون چوہدری کوبطورگواہ کیس میں بیان قلمبندکرنےکی اجازت دے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ27 اپریل کو سنایا جانا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔