بھارتی ''میڈ ان انڈیا'' مہم کو بڑا جھٹکا

کیپشن: بھارتی ''میڈ ان انڈیا'' مہم کو بڑا جھٹکا

پبلک نیوز: بھارتی فوج نے مقامی ساختہ ٹینکوں، توپ خانے، فضائی دفاع اور دیگر توپوں کے لیے فراہم کیے جانے والے گولہ بارود کے ناقص معیار کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہونے والے حادثات پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ارب آبادی والا ملک بھارت بین الاقوامی سطح پراسلحے کی خریداری کی دوڑ میں بہت آگے ہے مگر ملکی سطح پر تیار کردہ اسلحے کی تیاری اور کوالٹی پروڈکشن میں بہت پیچھے ہے،مئی 2017 میں، بھارتی فوج نے جنوبی کوریا کو 155 ملی میٹر ”K9 وجرا“سیلف پروپیلڈ ہووٹزر کے 100 یونٹس کا آرڈر دیا تھا۔

ابتدائی 10 یونٹ ہنوا انڈسٹریز کے ذریعے فراہم کیے گئے تھے اور 90 کو”میڈ ان انڈیا“اقدام کے تحت بھارت میں تیار کیا گیا تاہم بھارت میں مقامی طور پر تیار کردہ ”K9 وجرا ہووٹزر“ یونٹس کو فیلڈ فائرنگ کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جس سے بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ ہتھیارو کے معیارپر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔

31 مارچ 2022 کو بھارتی فوج میں شامل”K9 وجرا“کی بیرل ناقص ایمونیشن کے استعمال سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بیرل اور مزل بریک ناکارہ ہو گئیں، بھارت میں بنائی جانے والی INSAS رائفلز بھی دنیا بھر میں بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن چکی ہیں،ماضی میں ایسے کئی واقعات ہوچکے ہیں جہاں اگرمحدود مدت سے زیادہ ان رائفلزکا استعمال کیا جائے تو بندوقیں گرم ہو جاتی ہیں اور خراب ہونے لگتی ہیں اور آپ کو دوبارہ فائر کرنے سے پہلے ان کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

2015-16 اور2019-20 کے درمیان 13 سے17 فیصد INSAS رائفلیں بریچ لاک، پسٹن ایکسٹینشن، باڈی ہاؤسنگ اور یونٹ برسٹ کنٹرول جیسے اجزاء میں خرابیوں کی وجہ سے واپس کر دی گئی تھیں، بھارتی فضائیہ میں شامل بے شمار جنگی طیارے بھی حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

جولائی 2023ء میں بھی تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فضائیہ کے دو جہاز تکنیکی خرابی کے باعث اتردپیش میں گر کر تباہ ہو گئے، بھارتی فوج کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، بلکہ جب سے بھارتی فوج کو مقامی طور پر تیار کردہ ایمونیشن ہتھیاروں کے استعمال کیلئے دیا گیا حادثات ان کا مقدر بن چکے ہیں،ٹیسٹ فائرنگ کے دوران اسی طرح کے حادثات کے بعد بھارتی ساختہ سازوسامان اور گولہ بارود کے معیار پر ماضی میں بھی بھارتی فوج اور بین الاقوامی سطح پرسوال اٹھائے گئے۔

یہ واقعات بھارت کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں خصوصاً فوجی سازوسامان برآمد کرنے کے حوالے سے ناقص معیار کو ظاہر کرتے ہیں، بھارتی تیار کردہ ناقص ہتھیار اور ایمونیشن بھارتی فوج کے ذہنوں میں تذبذب پیدا کر رہے ہیں جس سے میدان جنگ میں بھارتی فوج کی ممکنہ کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

بھارتی فوج نے وزارت دفاع کو بتایا کہ گولہ بارود سے متعلق حادثات میں خطرناک حدتک اضافہ ''ہلاکتوں، زخمیوں اور آلات کو نقصان'' کا باعث بن رہا ہے۔

واضح ہے کہ مودی کی ہندوتوا پالیسیوں سے بھارتی نوجوان بالخصوص اقلیتیں متنفر ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل بھارتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے سے گریزاں ہے، نتیجاً بغیر کسی حکمت عملی کے ”میڈ ان انڈیا“ کے بھونڈے تجربات کئے جا رہے ہیں۔