ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس 11 مئی 3 بجے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوں گے۔ اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیے گئے۔
اجلاس میں شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نامزد کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں میں ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔