ویب ڈیسک:راولپنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈکیتی واردات کا معاملہ،ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔
فوٹیج میں ملزمان کو پولیو ٹیم سے موبائل فونز اور نقدی لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-04/news-1714818466-5652.mp4
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-04/news-1714818466-7360.mp4
متاثرہ پولیس افسر نیاز حسین کی جانب سے متعلقہ پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پولیو سپروائزر واصف شاہ اور نیاز شاہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھا۔پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود پولیو ٹیم کے ساتھ پولیس اہلکار موجود نہیں تھے۔
پنجاب حکومت نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔