سونے سے بھی مہنگا قیمتی پھل

سونے سے بھی مہنگا قیمتی پھل
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ہم آپ کو ایک ایسے پھل کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اس پھل کو کھانے سے پہلے آپ ضرور سوچیں گے کہ ہم اس کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی کا سب سے مہنگا پھل کب کھایا اور اس کی قیمت کیا ہوگی؟ یہ سوچنے کے بعد اب آپ کو یہ خبر ضرور پڑھنی چاہیے۔ آپ نے مختلف قسم کے پھلوں اور سبزیوں کا لطف اٹھایا ہوگا۔ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھیں تو لوگ کہرام مچاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیا میں پھل کتنے مہنگے بکتے ہوں گے؟ ہم سب نے سیب، سنگترہ، انگور، آم کھائے ہیں لیکن کیا آپ نے لاکھوں روپے کا پھل کھایا ہے؟ دنیا میں کئی ایسے چونکا دینے والے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ خود بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ فینسی پھل کھانے کا جنون کچھ لوگوں میں بھی دیکھنے میں آتا ہے جس کی قیمت 100، 200، 500، 1000 یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ تاہم اب ہم آپ کو ایک ایسے پھل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس پھل کا نام کیا ہے۔ اس پھل کو ''یوباری خربوزہ'' کہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے مہنگا پھل ہے۔ یہ پھل صرف جاپان میں اگایا جاتا ہے اور اسے صرف امیر لوگ ہی خرید کر کھا سکتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ پھل جاپان کے یوباری علاقے میں خصوصی طور پر اگایا جاتا ہے۔ ان میں سے دو یوباری کستوری خربوزوں نے 2019ء میں ریکارڈ قیمت قائم کی، جب وہ 45,000 ڈالرز میں نیلام ہوئے۔ یوباری ایک خربوزے کی طرح لگتا ہے، جس کا ذائقہ بہت میٹھا ہوتا ہے اور اندر سے نارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔

Watch Live Public News