پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،5 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،5 نومبر 2021
کورونا وائرس سے بچاؤ مزید آسان ہو گیا۔ اب عالمی وبا سے بچنے کے لیے ویکسین کا متبادل سامنے آ گیا۔ ویکسین سے ڈرنے والے لوگوں کے لیے یہ متبادل کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کا مطلب ان کی کرپشن کو برا نہ ماننا ہے۔ دو خاندانوں سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ان سے تو دوستی ہوا کرتی تھی پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کے مزید 100 کارکن رہا کرنے کی منظوری دے دی۔ 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کر دیئے جائیں گے۔ 7 اے ٹی اے کے تحت درج چار ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دیدی گئی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کس کی کس سے ڈیل ہوئی معلوم نہیں لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے اینٹی کرپشن کو ایک مرتبہ پھر ن لیگیوں کو دیوار سے لگانے کا ٹاسک مل گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے موصول ہونے والے ریفرنسز کی بنیاد پر کارروائیاں کرے گا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔