ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے سڑکیں اور پل بنارہے ہیں

ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے سڑکیں اور پل بنارہے ہیں
لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار کا میٹرو بس سروس تقریب سے خطاب، کہا لاہور میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے پل اور انڈرپاس بنائے جارہے ہیں. وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹریفک لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے، ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کی سہولت کے لیے نئی بسیں چلا دی گئی ہیں، نئی بسوں میں پہلے سے زیادہ مسافروں کی گنجائش ہوگی. ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لیے سڑکیں اور پل بنارہے ہیں، پی ٹی آئی نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی روایت قائم کی. وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا نئی بسوں کی شمولیت سے مسافروں کو سہولیات میسر آئیں گی، جنوبی پنجاب میں ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی،عوام کو سہولیات فراہم کرناپنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔