نواز شریف کو رونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگ گئی

نواز شریف کو رونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگ گئی
لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار بھی کورونا ویکسین لگ گئی ، کورونا ویکسی نیشن ریکارڈ میں نواز شریف کانام ایک بار پھر ڈال دیا گیا. لندن میں مقیم نوازشریف کی سائنو ویک کے بعد کین سائنو کی سنگل ڈوز کی انٹری کی گئی، نواز شریف کے ویکسی نیشن اسٹیٹس کی تصدیق بھی کرلی گئی. نوازشریف کی کین سائنو سنگل ڈوز ویکسی نیشن کی انٹری 3اکتوبرکو نارووال پبلک اسکول میں ہوئی جبکہ نوازشریف کی سائنوویک کی پہلی ڈوز کی انٹری 22 ستمبر کو لاہور کے اسپتال میں ہوئی تھی. یہ بات بھی اہم ہے کہ ویکسینیشن لگنے کی خبر پر ڈیٹا انٹری سے ریکارڈ ہٹا دیا گیا۔ ویکسینیشن کی تحقیقات کے پیش نظر کووڈ ڈیٹا آپریٹر دفتر سے ہٹا دئیے گئے۔ ویکسینیشن لگنے کے ایک روز بعد ڈیٹا غائب کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں تاہم کورونا ویکسی نیشن ریکارڈ میں انکا نام درج ہے ، پہلے بھی اس حوالے سے کورونا ویکسی نیشن ریکارڈ میں سابق وزیراعظم کا نام سامنے آیا تھا جس پر حکام کی جانب سے تحقیقات کی گئیں تھیں. انکوائری کمیٹی نے سات فراد کو ذمہ دار قرار دیا جبکہ کمیٹی کی فائنڈنگ میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن سنٹر پر تعینات عملہ غیر تربیت یافتہ تھا، کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سنٹر سے متعدد اندراج کو کینسل کیے جانے کا بھی انکشاف سامنے آیا . رپورٹ کے مطابق واقعہ میں سب سے زیادہ غفلت ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم کی تھی، ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران بہت سے تضادات پائےگئے. رپورٹ میں ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم، ڈاکٹر منیر احمد، کلرک نوید، نرس صبا ریاض، وارڈ بوائے عادل رفیق، چوکیدار ابوالحسن اور ایم ایس کے پی اے رانا مظفر کےخلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے. باقی تحقیق ایف آئی اے کرےگا. سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کا غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئے انہیں کورونا ویکسین لگانے کی غیر قانونی انٹری کرنے کے الزام میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے چوکیدار اور وارڈ بوائے نے اعتراف جرم بھی کیا تھا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔