فیڈرل بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا

فیڈرل بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور ( پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں محمد صارم حسین نے 1098 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رابعہ سرفراز اور زویا احمد نے بھی 1098 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کائنات سلیمان، زینیب اور عاصمہ نے 1096 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عشبہ فاطمہ نے 1095 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز گروپ کی گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حافظہ تنزیلہ سحر نے 1090 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سلیحہ نواز نے 1089 نمبرحاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیڈرل بورڈ میٹرک میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 531 سٹوڈنٹس نے ان رول کیا۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 11 ہزار 306 سٹوڈنٹس نے امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ فیڈرل بورڈ میں میٹرک پاسنگ شرح 99.85 فیصد رہی۔ بورڈ امتحانات میں سائنس گروپ کے 499 ریگولر جبکہ ہیومینٹیز گروپ کے 148 بچے غیر حاضر رہے۔ سائنس گروپ میں پرائیویٹ داخلہ بھیجنے والے 261 اور ہیومینٹیز گروپ کے 155 سٹوڈنٹس غیر حاضر رہے۔ امتحانات کے دوران 47 بچوں کو یو ایف ایم کا سامنا کرنا پڑا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔