شاداب خان ہو گئے 25 برس کے، سالگرہ کا کیک بھارت میں کاٹا

شاداب خان ہو گئے 25 برس کے، سالگرہ کا کیک بھارت میں کاٹا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 25 ویں سالگرہ بھارت میں منائی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاداب خان کی سالگرہ پر ہوٹل کے کمرے میں کیک کاٹا۔اس دوران کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی اور خوب ہنسی مذاق بھی کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔