سپر سٹار سلمان خان نے فائٹرشاہ زیب رند کو کیا کہا؟

سپر سٹار سلمان خان نے فائٹرشاہ زیب رند کو کیا کہا؟
سورس: ویب ڈیسک

کوئٹہ: پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند کو سلمان خان نے کیا کہنا انہوں نے خود ہی بتا دیا۔ 

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے کہا کہ بالی وڈ سپراسٹارسلمان خان فائٹ دیکھنے آئے تھے، انہوں نے میرے پرانے فائٹ بھی دیکھے تھے، سلمان خان  نے مجھے کہا کہ کیا 20،20 سیکینڈ میں ناک آوٹ کرتے ہو؟ 

ان کا کہنا تھا کہ ایکٹرعمران عباس بھی دبئی فائٹ دیکھنے آئے تھے،مجھےسپورٹ کیا، پاکستان اور ایڈیا کا پرچم ایک ساتھ کرکے دنیا میں امن کا پیغام دیا، اس وقت دنیا میں دوسرے نمبرپر ہوں ،میرااگلا ہدف ورلڈ چیمپئین شپ سےمقابلہ ہے۔

شاہ زیب رند نے مزید کہا کہ ورلڈ چیمپئین شب کے ساتھ مقابلہ کرکے ملک کا نام روشن کرونگا۔