آرمی چیف کی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان، مارشل آرٹس چیمپیئن شاہزیب رند سے ملاقات

آرمی چیف کی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان، مارشل آرٹس چیمپیئن شاہزیب رند سے ملاقات
کیپشن: The Army Chief met Pakistani-born British boxer Aamir Khan, martial arts champion Shahzeb Rind

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے لیجنڈری باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہزیب رند نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہزیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں ان کی شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News