بلوچستان: چمن بارڈر پر افغان سنتری کی فائرنگ،2معصوم پاکستانی شہری شہید،1 زخمی

بلوچستان: چمن بارڈر پر افغان سنتری کی فائرنگ،2معصوم پاکستانی شہری شہید،1 زخمی
راولپنڈی : بلوچستان میں پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ چمن بارڈر پر افغان سنتری کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری شہید جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ چمن بارڈر پر افغان سنتری نے فائرنگ کی، افغان سنتری نے پاکستان سے افغانستان جانے والے راہگیروں پر بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ زیرو لائن پر واقع آؤٹ باؤنڈ گیٹ پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ بچے سمیت 2 معصوم پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی دستوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ،ہمارے دستوں نے بے گناہ مسافروں کی موجودگی میں فائرنگ سے گریز کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کردیا گیا، فائرنگ میں زخمی ہونے والا بچہ زیر علاج ہے، مجرم کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا ہے،افغان حکام سے اس غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہی کی وجہ بھی پوچھی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔