ڈی جی آئی ایس آئی کابل پہنچ گئے

ڈی جی آئی ایس آئی کابل پہنچ گئے
کابل(پبلک نیوز)‌ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچ گئے. تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض صبح سرکاری افسران کے ہمراہ کابل پہنچے۔ جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ طالبان شوریٰ کے اجلاس میں کئی امور زیر غور آئیں گے اور مستقبل کی حکومت کی سازی کے بارے میں بھی بات ہوگی . ڈی جی آئی ایس آئی سیکیورٹی ، اقتصادی ، تجارتی تعلقات اور عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے بارے میں لائحہ عمل و تجاویز دیں گے. ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ سینئر پاکستانی حکام کا وفد بھی کابل پہنچا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا افغان یوتھ فورم کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ اسے افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے لئے پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں، افغان سرزمین ‏‏کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔