مائیکرو سافٹ ونڈوز 11 کا نیا ورژن کب دستیاب ہو گا؟

مائیکرو سافٹ ونڈوز 11 کا نیا ورژن کب دستیاب ہو گا؟

سلیکان ویلی(ویب‌ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کا نیااور جدید آپریٹنگ سسٹم ونڈوز الیون( 11) آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا تاہم اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو 2022 جون تک انتظار کرنا ہو گا.

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سےونڈوز الیون کے بارے میں خبریں سامنے آ رہی تھیں تاہم اس بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں تھیں .اب اس متعلق مائیکروسافٹ کے تازہ ترین بلاگ میں وضاحت کی گئی ہے کہ ونڈوز 11 اور سرفیس مصنوعات سے متعلق تقریب کا انعقاد 22 ستمبر کو ہوگا.

سامنے آنے والی معلومات کے مطابق جن افراد کے کمپیوٹر میں ونڈوز 10 اور اسکے ساتھ متعلقہ ہارڈویئر بھی موجود ہے، وہ افراد ابتدائی مرحلے میں ونڈوز 11 کو فری میں انسٹال کر سکیں گے. جبکہ بعد میں اس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس میں دیگر صارفین کا اضافہ بھی کیا جائے گا، بلاگ میں کہا گیا ہے کہ انسٹالیشن کے دوران سامنے آنے والے دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ونڈوز 11 میں اپ ڈیٹ بھی جاری رہیں گی.

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کمپنی نے کہا تھا ونڈوز 11 میں اینڈروئیڈ ایپس بھی شامل کی جائیں گی تاہم اب اطلاعات آئی ہیں کہ ابتدائی طور پر یہ فیچر اس میں شامل نہیں ہو گا ، خبروں کے مطابق یہ فیچر ونڈوز انسائیڈر پروگرام میں شمولیت اختیار کرنے والے صارفین کےلیے محدود طور پر دستیاب ہوگا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔