کے الیکٹرک عملہ نے ایک شخص کی زندگی بچالی

کے الیکٹرک عملہ نے ایک شخص کی زندگی بچالی
پبلک نیوز: کے الیکٹرک کے عملے نے بروقت ریسکیو کرنے پر ایک شخص کی زندگی بچالی۔ زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرکے بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر 15 روڈ پر دوران بارش اسٹریٹ لائٹس آن ہونے کی وجہ سے پولز میں کرنٹ آگیا۔ پول سے چپک کر گرئے ہوئے شخص کو کے الیکٹرک کی گزرنے والی گاڑی نے ریسکیو کیا۔ دوسری جانب شہر میں مون سون سیل ایکٹیو ہوگئے، شہر کے مختلف علاقوں میں رمجھم کا سلسلہ شروع ہے. کراچی کے مشرق میں تھنڈرسٹورم بن گئے ہیں جو شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں. اب سے 2-3 گھنٹوں کے اندر اندر شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے. ایم نائن ،اسکیم 33،گلشن حدیدمیں گرج چمک اور ہلکی بارش. محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں تیز بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔