این آئی سی وی ڈی کے ڈائریکٹر نے اس پروگرام کو "ایک بڑی کامیابی" قرار دیا اور کہا کہ این آئی سی وی ڈی دنیا کے بہترین کارڈیک کیئر ہسپتالوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ایک ویڈیو کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جس میں اس کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔NICVD started "The First Paediatric Cardiac Electrophysiology Program" in Pakistan!
— NICVD (@nicvd_karachi) September 3, 2021
First Time in the Country, EP Study & Ablation Procedure Performed on 8 year child successfully.#NICVD #Electrophysiology
Watch full video on YouTube: https://t.co/cjuqC0exVU pic.twitter.com/MJJ0AO7xKl
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے سب سے بڑے دل کے ہسپتال نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز ( این آئی سی وی ڈی) نے پاکستان کا پہلا پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹرو فزیولوجی پروگرام شروع کیا کر دیا جس کا پہلا تجربہ آٹھ سالہ بچے پر کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا ہے۔ سکھر سے تعلق رکھنے اس بچے کے دل کی دھڑکن ایک منٹ میں 200 تک پہنچ جاتی تھی۔ بچے کو یہ مسئلہ تواتر سے ہو رہا تھا۔ پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹرو فزیوالوجی پروگرام کے تحت انجام پانے والے پروسیجر کے بعد وہ مفت میں کیتھیٹر کا استعمال کرتے ہوئے مستقل طور پر ٹھیک ہو گیا۔ "یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں ایسے چھوٹے بچے پر EP سٹڈی اور ابلیشن پروسیجر مکمل کیا گیا ہے۔ یہ پروسیجر پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں تربیت یافتہ ڈاکٹر محمد محسن نے پرفارم کیا۔ کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی میں دو سال کی تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد محسن کو این آئی سی وی ڈی نے پاکستان میں پہلا پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹرو فزیوالوجی پروگرام شروع کرنے کی غرض سے ہائر کیا۔