کم بجلی استعمال کرنیوالے شہریوں کیلئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع

کم بجلی استعمال کرنیوالے شہریوں کیلئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع
فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ "فیول چارج ایڈجسٹمنٹ" سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے. 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی . خیال رہے کہ اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے . وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی .نوٹیفکیشن میں‌کہا گیا ہے کہ جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی. واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے 3 کروڑ صارفین میں سے 1 کروڑ 71 لاکھ کو بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوٹیفکیشن کی تصویر جاری کی اورلکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لئے اعلان کردہ ریلیف پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، فیول چارج ایڈجسٹمنٹ" سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا.300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی. ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔