ٹائٹینک کی فوٹیج 110 سال بعد سامنے آگئی

ٹائٹینک کی فوٹیج 110 سال بعد سامنے آگئی
1912 میں سمندر میں ڈوبنے والا ٹائٹینک اکثر بحث کا موضوع بنا رہتا ہے۔ سمندر میں ڈوبنے سے چند روز قبل یہ جہاز انگلینڈ سے امریکہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اپنے پہلے سفر پر نکلنے والا خوبصورت جہاز ٹائی ٹینک دیکھنے میں بہت شاندار تھا. 110 سال قبل سمندر میں ڈوبے اس جہاز کی کچھ فوٹیج اور تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جو کہ ریلیز ہوتے ہی سرخیوں میں ہیں۔ ٹائی ٹینک کے ملبے کی 110 سال بعد نئی تصاویر جاری کر دی گئیں۔ یہ تصاویر حال ہی میں جاری کی گئی ہیں،ان کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تصاویر ہائی ریزولوشن میں جاری کی گئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ OceanGate Expeditions نامی ایک ایکسپلوریشن کمپنی نے اسے جاری کیا ہے۔ اس کمپنی کا مقصد لوگوں کو ٹائی ٹینک اور دیگر سمندری رازوں سے آگاہ کرنا ہے۔ ان نئی تصویروں میں جو کچھ نظر آرہا ہے وہ ناظرین کیلئے واقعی حیرت انگیز ہے. ٹائٹینک بھاپ سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز تھا۔ جو 14 اپریل 1912 کو ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ویڈیو 110 سال قبل 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی ویڈیو ہے۔ یہ ویڈیو غوطہ خوری کی سیاحتی کمپنی Oceangate Expeditions نے حاصل کرکے یوٹیوب پر پوسٹ کی ۔ ہائی ریزولوشن رنگوں میں ایسے حیران کن مناظر سامنے آئے ہیں جو 1912 میں ٹائٹینک کے ڈوبنے کے بعد سے کبھی نہیں دیکھے گئے. ٹائی ٹینک کے ماہر رائے گولڈن کے مطابق اب جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان میں ایسی تفصیلات دکھائی دے رہی ہیں، جو آج تک نہیں دیکھی گئیں۔ ا ان کا کہنا تھا کہ ٹائی ٹینک کے مطالعہ کے لیے کئی بار سمندر کے نیچے غوطہ لگایا، لیکن وہ اتنی تفصیل کبھی نہیں جان سکے۔ Oceangate Expeditions کے صدر سٹاکٹن رش نے کہا 8,000 ریزولوشن فوٹیج میں حیرت انگیز تفصیل سائنس دانوں اور سمندری آثار قدیمہ کے ماہرین کو ٹائٹینک کی تباہی اور تباہی کو زیادہ درست طریقے سے پیش کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ ویڈیو رواں سال مئی میں شمالی بحر اوقیانوس میں 8 روزہ مشن میں حاصل کی تھی۔ سیاحتی کمپنی Oceangate اب سالانہ بنیادوں پر ٹائی ٹینک کی باقیات پر واپسی کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ جہاز کی پوزیشن میں ہونے والی تبدیلیوں کو ٹریک کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ٹائی ٹینک ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا۔ 15 اپریل 1912 کو ہونے والے اس حادثے میں 15 سو سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ جہاز کی تازہ ترین تصاویر (New Photos Of Titanic Wreck) اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔