کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کو جیل میں وی آئی پی سہولیات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کو جیل میں وی آئی پی سہولیات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کو جیل میں وی آئی پی سہولیات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: (علی زیدی) کارساز ٹریفک حادثے میں نشے میں دھت گاڑی چلا کر باپ اور بیٹی کو کچلنے والی ملزمہ نتاشا کی جیل سے تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔جس میں انہیں جیل میں ملنے والی وی آئی پی سہولیات دیکھی جاسکتی ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نتاشا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ جہاں سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تصاویر میں ملزمہ کو آرام دہ بستر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ انہیں ایک پنکھے کی سہولت بھی موجود ہیں۔

تصاویر میں ملزمہ کے ڈیزائنر سوٹ بھی لٹکے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ایل ای ڈی بھی جیل میں موجود ہے۔ ملزمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمہ نتاشا کے یورین نمونوں میں آئس کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ جس پر پولیس نے ایک اور مقدمہ ملزمہ کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا تھا۔ 

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر