لاہور سمیت پنجاب کے تمام 737 تھانوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 737 تھانوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب کے تمام 737تھانوں پر سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق  سولرائزیشن 2مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں لاہورکے40سمیت پنجاب کے350تھانے پر سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیاہے۔ دوسرے مرحلے میں اگلے مالی سال میں پونے4سوپولیس سٹیشنز پر تنصیب کی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہر پولیس سٹیشن پر3کلو واٹ کا سسٹم بیٹریز سمیت نصب کیا جارہاہے۔ تھانوں کے بعد خدمت مراکز اور پی ایچ پی پوسٹس پر بھی سولرسسٹم نصب کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق   کچے کی چیک پوسٹس پر 10کلو واٹ کے سولر سسٹم نصب کئے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ   سولر سسٹم کی تنصیب سے اربوں روپے بچت کے ساتھ ساتھ ماحول بہتر بنانے میں مددملے گی۔

Watch Live Public News