ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر موجی بسر ان سے ساڑھے 4 سال چھوٹے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ مدیحہ امام مئی 2023 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں اور کچھ ماہ قبل ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران مدیحہ نے شوہر موجی بسر سے پہلی ملاقات اور پھر شادی تک کے سفر پر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پہلی ملاقات میں ہی موجی اچھے لگے تھے اور میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں اگلی صبح موجی کو بتادوں گی، دوسرے دن جب موجی سیٹ پر نہیں پہنچے تو مجھے پتا چلا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہیں جس کے بعد میں تھوڑا سنبھل گئی اور پھر ہمارے درمیان صرف دوستی رہی۔
مدیحہ امام نے مزید بتایا کہ 2021 میں مجھے ایک بار پھر موجی کا مجھے میسج آیا کہ انہیں اپنے پوڈکاسٹ کیلئے میری مدد چاہیے اس کے بعد گفتگو ہوتی رہی اور چند ملاقاتوں میں ہی ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ’موجی نے مجھے پروپوز کیا، اس وقت میری عمر 31 سال تھی اور موجی مجھ ساڑھے 4 سال چھوٹے تھے لیکن ہم دونوں ہی شادی کو لے کر انتہائی سنجیدہ تھے‘ ۔
مدیحہ امام نے کہا کہ ہماری عمروں کے درمیان اس فرق کی وجہ سے میرے اور موجی درمیان ذہنی سوچ اور میچیورٹی کا بھی فرق ہے جسے میں تسلیم کرتی ہوں لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، مجھے امید ہے جب وہ 30 سال کے عمر کے حصے سے گزریں گے تو ان میں بھی یہ تبدیلی آجائے گی۔