ویب ڈیسک: لاہور کی اہم شاہراہوں پر پولیس اہلکاروں پر شہریوں سے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی نے لفٹ لینے پر پابندی سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر لفٹ لینے والوں کو معطل کیا جائیگا۔
مراسلے کے مطابق افسران واہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کرلفٹ لیتے نظر آتے ہیں، ایسا کرنے والوں کےخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائیگی۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ون فائیو اینڈرائیڈ ویپ کا افتتاح کر دیا، کراچی پولیس نے جرائم کے شکار ہونے سے بچانے کے لیے شہریوں کی بروقت مدد کے لیے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی ہے، جسے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں، اس کی مدد سے کال کرنے والے شہری کی لوکیشن کو دیکھ کر پولیس بروقت اس کی مدد کے لیے پہنچ سکے گی،مددگار پولیس ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہر شہری بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔