پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،05 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،05 اپریل 2021

پی ڈی ایم دو دھڑوں میں تقسیم، اپوزیشن کے علیحدہ علیحدہ اجلاس، پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت اجلاس ہوا، دوسری جانب اپوزیشن چیمبر میں یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بھی اجلاس منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کی حمایتی جماعتوں کے سینیٹرز نے شرکت کی

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور این اے پی کو شوکاز نوٹس بھیج دیئے، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں صدر پی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز جاری کیے ہیں، سینیٹ میں حکومت سے ووٹ لینے پر جواب طلب کیا گیاہے، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو جواب کے لیے7 دن دیئے ہیں

سینیٹ اجلاس میں حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل اپوزیشن جماعتیں آپس میں ہی الجھ پڑیں، مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا، بولے اپوزیشن لیڈر بنانے کےلیے 5 تحفے بھجوائے گئے، بی اے پی کے سینیٹرز کو تحفہ کہنے پر حکومتی اراکین کا ہنگامہ، ایوان میں شور شرابا شروع ہوگیا

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لےکرچلیں گے، اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں حکومت کو مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے، عوامی مفاد کےلیے آئے ہیں، فی الحال پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ہمیں شوکاز نوٹس دئیے گئے ہیں، جس کا ابھی جواب نہیں دیا، جواب کے بعد صورتحال پر رائے دیں گے

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت، الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نےتحریری جواب جمع کرادیے، اٹھارہ سیاسی جماعتوں کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر مالی گوشواروں سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی،27 اپریل تک ملتوی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔