پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی

پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی

اسلام آباد (پبلک نیوز) پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی، رواں مالی سال کیکئے پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 4روپے11پیسے فی یونٹ مقرر، نیپرا نے اعلامیہ کر دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے 56پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ رواں مالی سال کیکئے پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 4روپے11پیسے فی یونٹ مقرر کر دی گئی۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق پن بجلی ٹیرف میں 96پیسے فی یونٹ خالص پن بجلی منافع شامل ہو گا۔ اس سے قبل پن بجلی کا اوسط ٹیرف 5روپے 67پیسے تھا۔ اس قبل اس پن بجلی ٹیرف میں 3روپے 55پیسے فی یونٹ خالص پن بجلی منافع شامل تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔