بجلی کی قیمت  1 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی   کردی گئی

بجلی کی قیمت  1 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی   کردی گئی

(ویب ڈیسک ) نیپرا  نے ستمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی  کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور لیگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کے مطابق  سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں71 پیسے فی   یونٹ کمی   کی  درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 30  اکتوبر  2024 کوعوامی  سماعت کی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا،ستمبر کا ایف سی اے اگست  کی نسبت صارفین سے مزید42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق  اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی  نہیں ہو گا۔

Watch Live Public News