(ویب ڈیسک) نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
بجلی صارفین کے لئے بری خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 33 پیسے اضافہ کردیا گیا۔قیمتوں میں اضافہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست پر تیس جون کو سماعت کی تھی۔
اعدادوشمار کا جائزہ لے کر نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین، الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز اور پری پیڈ صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔صارفین سے جولائی کے بلوں میں وصولی کی جائے گی۔