نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے اضافہ کر دیا 

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے اضافہ کر دیا 

(ویب ڈیسک) نینشل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے اضافہ کر دیا۔

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے اضافہ کر دیا . بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا.

سی سی پی اے جی کی جانب سے قیمت میں 1 روپے 64 پیسے اضافہ مانگا گیا تھا۔

نیپرا نےاعدادوشمار کا جائزہ لے کر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین اپریل کے بلوں میں ادائیگی کریں گے۔فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہو گا ۔

لائف لائن صارفین اور ای وی چارجنگ سٹیشن پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Watch Live Public News