پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،6 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،6 اپریل2021
سندھ حکومت نے ہفتہ میں دو روز کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے۔ صوبہ بھر میں جمعہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید، مراد سعید، شبلی فراز، فواد چودھری، حماد اظہر، اعجازچوہدری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاشی اعشاریوں، رمضان پیکیج اور شوگر اسکینڈل پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مزید دبانے کی ضرورت نہیں، وہ پہلے ہی دب چکی۔ ترجمان حکومتی کارکردگی کو بیانیہ بنا کر عوام کے سامنے پیش کریں۔ عوام کو بتائیں کہ ٹیکس محصولات نے ریکارڈ توڑ دیا۔سندھ حکومت کا جیل کے قیدیوں کی کرونا ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلہ میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی بعد از رجسٹریشن ویکسین کی جائے گی۔مریم نواز کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم کی طبیعت ناساز ہے۔ وہ گلے درد میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کو دوبارہ کورونا ٹیسٹ کی تجویز دی تھی۔ کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے اب رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔