متحدہ اپوزیشن نے پاک فوج سے اہم مطالبہ کردیا

متحدہ اپوزیشن نے پاک فوج سے اہم مطالبہ کردیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد میں شامل تینوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام نے پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق مبینہ بیرونی مداخلت کے معاملے پر انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فوج سے وضاحت طلب کی کہ وہ بتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کو غدار قرار دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1510905849073782785?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510905849073782785%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fno-confidence-motion-against-pm-imran-khan%2F6487437.html مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان آئین کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر اور آئین شکنی کے جرم کا ارتکاب کر کے نام نہاد عالمی سازش کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/Marriyum_A/status/1510967224424534018?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1510967224424534018%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fno-confidence-motion-against-pm-imran-khan%2F6487437.html انہوں نے فوج کے ترجمان سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سلامتی کمیٹی میں شامل عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے بیان پر وضاحت جاری کریں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ سفیر کے کیبل اور سیکیورٹی کے دیگر معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے۔ عمران خان اب سیکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق نہیں ہیں۔ https://twitter.com/MoulanaOfficial/status/1511070298707271689?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1511070298707271689%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urduvoa.com%2Fa%2Fno-confidence-motion-against-pm-imran-khan%2F6487437.html

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔