لاہور: ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بور ڈآف ریونیو کوضروری ہدایات جاری کردیں۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں۔ کچی آبادیوں میں مقیم لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق ملیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کے دوران پنجاب میں ہماری حکومت کا مرکز و محور عام آدمی کی بہتری اور فلاح و بہبود رہا ہے۔ عام آدمی کو بااختیار بنانے اور اس کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔